Home نیوز پاکستان آئندہ ماہ مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان

آئندہ ماہ مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے ملک میں اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے رواں ماہ 22.5 فیصد 23.5 رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں ماہ (مارچ) کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 22.5 سے 23.5 فیصدکے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط آئندہ ماہ ملنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح رواں ماہ بلند رہے گی تاہم اگلے ماہ مزید کمی سے21 سے 22 فیصد کے درمیان رہے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں سال ڈالر ریٹ میں 5 روپے 54 پیسے کمی سے 278 روپے پر آگیا اور رمضان ریلیف پیکیج 7.5 ارب سے بڑھا کر 12.5 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر گزرتے مہینے پاکستان کی معاشی اور مالی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ سے 1.1 ارب ڈالر کی اگلی قسط آئندہ ماہ مل جائے گی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...