Home Uncategorized شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

Share
Share

نیویارک: حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار رفح میں اسرائیلی فوجیوں سے آخری دم تک لڑتے لڑتے شہید ہوگئے تھے جن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق یحییٰ السنوار کی شہادت کے دوسرے روز اسرائیلی فوج جائے وقوعہ پر دوبارہ واپس آئی تھی اور شہید کی ایک انگلی کاٹ کربھیجی تھی۔

اس بات کی تصدیق کے بعد یہ لاش یحییٰ السنوار کی ہے۔ لاش کو اسرائیل لے جایا گیا جہاں دانتوں اور ہڈیوں کا ڈی این اے ہوا اور لاش کے یحییٰ السنوار ہونے کی تصدیق کی گئی۔

شہید یحییٰ السنوار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ زخموں سے چُور حماس سربراہ کی موت اُن کے سر میں گولی لگنے سے ہوئی تھی۔

پوسٹ مارٹم کرنے والے اسرائیلی ڈاکٹر چین کوگل نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ حماس رہنما ہاتھ میں میزائل یا ٹینک کے شیل لگنے سے شدید زخمی ہوئے جس پر انھوں نے تار باندھ کر خون روکنے کی کوشش کی تھی۔

ڈاکٹر چین کوگل نے مزید بتایا کہ خون روکنے کی یہ تدبیر حماس کے سربراہ کے کسی کام نہ آئی کیوں کہ ان کا بازو ٹوٹ چکا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے تاہم بازو کے ٹوٹنے اور جسم پر جا بہ جا شدید اور گہری چوٹیں ہونے کے باوجود یحییٰ السنوار میں زندگی کی رمک باقی تھی۔

پوسٹ مارٹم کرنے والے اسرائیلی ڈاکٹر نے بتایا کہ یحییٰ سنوار کی موت کی وجہ عین سر پر گولی لگنا بنی تھی۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...