Home Uncategorized خلائی اسٹیشن میں کھوجانے والا قیمتی ٹماٹر مل گیا

خلائی اسٹیشن میں کھوجانے والا قیمتی ٹماٹر مل گیا

Share
Share

واشنگٹن: خلا میں اگائے گئے ٹماٹروں میں سے ایک 8 ماہ قبل کھو گیا تھا تاہم طویل تلاش کے بعد اب وہ مِل گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے عملے کے ارکان نے اسٹیشن سے لائیو ویڈیو میں بتایا کہ خلاباز فرینک روبیو کو اب ان الزامات سے بری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے خلا میں کاشت کیے گئے پہلے ٹماٹروں میں سے ایک کھا لیا۔

ناسا کے خلاباز جاسمین موگبیلی نے خلائی اسٹیشن کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر لائیو اسٹریمنگ پروگرام کے دوران بتایا کہ فرینک روبیو ٹماٹر رکھ کر کہیں بھول گئے تھے جس کے 8 ماہ بعد اس ٹماٹر کی باقیات ملی ہیں۔

جاسمین نے مزید کہا کہ ہمارے اچھے دوست فرینک روبیو پر کافی عرصے سے ٹماٹر کھانے کا الزام تھا لیکن اب ٹماٹر مل گیا ہے۔

خیال رہے کہ فرینک روبیو جو ستمبر میں زمین پر واپس آگئے تھے، کئی مہینوں تک مذاق کا نشانہ بنتے رہے کہ انہوں نے خلاء میں اگایا گیا ٹماٹر کھا لیا۔

علاوہ ازیں خلابازوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ٹماٹر کہاں سے ملا اور اس کی حالت کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ تاہم فرینک روبیو نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ خلائی اسٹیشن پر موجود نمی کی وجہ سے ٹماٹر کی حالت بوسیدہ ہوچکی ہوگی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...