Home Uncategorized عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

Share
Share

نیویارک:امریکی اور برطانوی خام تیل کے بعد روسی خام تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہوگئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق مارکیٹ میں روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی۔

ماہرین کے مطابق روسی خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمتوں میں کمی ہے، برینٹ کی قیمت اس ہفتے اس وقت گرگئی تھی جب اوپیک پروڈیوسر گروپ نے اپنی 26 نومبر کی میٹنگ کو 30 نومبر تک ملتوی کر دیا۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کے گزشتہ روز سودے ایک فیصد کمی کے ساتھ 80.58 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے دو فیصد کمی کے ساتھ 75.54 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...