Home sticky post 4 جماعت اسلامی کی تاریخی جدوجہد سے بجلی کی قیمت کم ہوئی،پیٹرول کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے، حافظ نعیم

جماعت اسلامی کی تاریخی جدوجہد سے بجلی کی قیمت کم ہوئی،پیٹرول کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے، حافظ نعیم

Share
Share

کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تاریخی و عوامی جدوجہد، 14 روزہ پنڈی دھرنے اور حکومت کا مسلسل تعاقب کرتے رہنے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 7.41 اور 7.69 روپے کمی کا اعلان خوش آئند ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی قیمتوں میں فی یونٹ مزید کمی کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے، 1994 سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور کیپیسٹی چارجز کے نام پر اربوں روپے وصول کرکے جن لوگوں نے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ان کو بے نقاب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول عالمی منڈی میں سستی ترین سطح پر ہے لیکن ملک میں قیمتیں کم نہیں کی جارہی ہیں، ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے اور پیٹرولیم لیوی کے ذریعے سے جو اضافی وصولی کی جارہی ہے وہ بند کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پنڈی دھرنے، 28 اگست کو تاریخی ہڑتال اور عوامی جدوجہد و مزاحمت میں شریک ہونے والے تمام لوگوں، تاجروں، عوام اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، بجلی و پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور عوام کے حق کے لیے 7 اپریل کو لاہور میں مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے اور پرامن جدوجہد و مزاحمت جاری رکھیں گے۔

پریس کانفرنس میں مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، امیر کراچی منعم ظفر خان، سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی، ڈپٹی سیکریٹری کراچی عبد الرزاق خان، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، پبلک ایڈ کمیٹی کے نائب صدر عمران شاہد، سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عمران شاہد و دیگر بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق، امریکا کا اہم اعلان

واشنگٹن: کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت امریکا نے اعلان...

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...