Home Uncategorized ماہرہ خان کے مغربی لباس کی قیمت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی

ماہرہ خان کے مغربی لباس کی قیمت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی

Share
Share

کراچی:پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان کے مغربی طرز کے لباس کی قیمت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔

حال ہی میں خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پستہ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا، ماہرہ خان کی اس لک میں تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

مذکورہ لباس میں ماہرہ خان انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے لباس سے متعلق متعدد شوبز میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہزاروں روپے کا لباس پہن رکھا تھا جبکہ بعض پیچز پر دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کے لباس کی قیمت لاکھوں روپے میں ہے۔

اداکارہ کی اس لک کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جارہا ہے جبکہ کچھ ناقدین مغربی لباس زیب تن کرنے پر ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں بھی لے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...