Home sticky post 5 وزیر اعظم تاشقند پہنچ گئے،والہانہ استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا

وزیر اعظم تاشقند پہنچ گئے،والہانہ استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا

Share
Share


تاشقند: وزیر اعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ کانگریس سینٹر تاشقند پہنچ گئے۔
ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
کانگریس سینٹر تاشقند آمد پر وزیراعظم اور ازبک صدر محو گفتگو رہے، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
ازبک صدر نے وزیراعظم کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا اور اس کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان تعارف بھی کروایا۔
قبل ازیں گزشتہ رات وزیراعظم محمد شہباز شریف آذر بائیجان کا دو روزہ دورہ ختم کر کے باکو سے ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچے جہاں ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
تاشقند ہوائی اڈے پر وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کے استقبال کیلئے ازبک مسلح افواج کا چاک و چوبند دستہ بھی موجود تھا۔
وزیر اعظم تاشقند میں آج یادگار آزادی کا دورہ کریں گے جہاں شہباز شریف پھولوں کی چادر چڑھا کر ازبکستان کی عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت اور ازبکستان کی تعمیر و ترقی، غیور و محنتی ازبک عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے۔
وزیر اعظم کو اس موقع پر یادگار پر تعمیر کردہ ازبکستان کی 3000 سالہ تاریخ کی منبت کاری کا دورہ کروایا جائے گا اور بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر اعظم ازبک صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے جس میں ازبکستان اور پاکستان کے مابین علاقائی روابط، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سلامتی، علاقائی استحکام اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔
دونوں رہنماوٴں کے مابین باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال بھی ہو گا، ملاقات کے بعد پاکستان اور ازبکستان کے مابین دوطرفہ تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔
پاکستان اور ازبکستان کی کاروباری و سرمایہ کار برادری کے مابین تعاون کو بڑھانے کیلئے تاشقند میں پاکستان اور ازبکستان بزنس فورم کا انعقاد بھی ہوگا جس میں وزیراعظم شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کی تعمیری صنعت کے مشاہدے کیلئے تاشقند میں قائم ٹیکنو پارک کا دورہ بھی کریں گے۔

Share
Related Articles

یورپی یونین کا لبنان کی مسلح افواج کے لیے 100 ملین یورو اضافی امداد کا اعلان

برسلز: لبنانی ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش یورپی یونین نے...

عوام کی خدمت ہماری سیاست کا مقصد ہے، امیدوں پر پورا اتریں گے: آصفہ بھٹو زرداری

نگر میں جلسہ عام سے خطاب، نوجوانوں کے روشن مستقبل کا عزم...

جنگی اختیارات کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ برہم، ریپبلکن ارکان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

واشنگٹن: ایوانِ نمائندگان کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل امریکی صدر...

اسرائیل کے حوالے سے ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: دشمن ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایرانی...