Home sticky post وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی، پی ٹی آئی سے آئندہ 12گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان

وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی، پی ٹی آئی سے آئندہ 12گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔

گزشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔ بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز مانتے ہوئے حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران متوقع ہیں، مذاکرات کہاں ہوں گے حکومتی کمیٹی اس کا اعلان کرے گی۔

مذاکرات کے آغاز سے پی ٹی آئی کے رویے میں تبدیلی آجائے گی اور مذاکرات کے اعلان کے ساتھ ہی سول نافرمانی کی تحریک بھی دم توڑ جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔ تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، علی امین خان گنڈا پور اور صاحبزادہ حامد رضا کمیٹی میں شامل ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز مانتے ہوئے حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ایک اچھی پیش رفت ہے، اسپیکر نے مثبت کردار ادا کیا، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل ہو چکا ہے، نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات بھی زیر بحث ہیں اور پی ٹی آئی کی جانب سے اب کوئی پیشگی شرط نہیں رکھی گئی اس لیے معاملات آگے بڑھے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اسپیکر نے کہا ہے کہ کمیٹی بن جائے گی، رات کو ہونے والی بات چیت کے بعد وزیراعظم کی جانب سے بڑی حکومتی جماعتوں کی سینیئر قیادت پر مشتمل کمیٹی بنانے کا اعلان ایک بڑی پیش رفت ہے جس سے آنے والے دنوں میں سیاسی کشیدگی میں کمی آ سکتی ہے اور پی ٹی آئی کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک جیسے انتہائی اقدامات سے بھی پیچھے ہٹنے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک ، 33 زخمی

اکتاؤ:قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...

500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت

ایمسٹر ڈیم :نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر...

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی...

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...