Home نیوز پاکستان وزیراعظم نے نان فائلرز پرپابندیاں لگانے کی منظوری دی ہے تاہم منی بجٹ نہیں لایا جارہا، ایف بی آر

وزیراعظم نے نان فائلرز پرپابندیاں لگانے کی منظوری دی ہے تاہم منی بجٹ نہیں لایا جارہا، ایف بی آر

Share
Share

اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریونیو کے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی حامد عتیق سرور کا کہنا ہے کہ منی بجٹ نہیں لایا جارہا، جبکہ وزیراعظم نے نان فائلرز پرپابندیاں لگانے کی منظوری دی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ممبر ایف بی آر آئی آر پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے کہا کہ منی بجٹ نہیں لایاجارہا، حامد عتیق سرور نے کہا کہ وزیراعظم نے نان فائلرز پرپابندیاں لگانے کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا آڈٹ نظام فعال نہیں ہے اور ایف بی آر میں آڈیٹرز کی کمی ہے، آڈیٹرز اور انسپکٹرز کو کنٹریکٹ پر تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

حامد عتیق سرور نے کہا کہ اے سی سی اے، اے سی ایم اے اور چارٹڈ اکاؤنٹنٹس فرمز سے آڈیٹرز تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہے، 4 ہزار آڈیٹرز کو تعینات کرنے کی تجویز ہے، پہلے مرحلے میں400 آڈیٹرز تعینات کیے جاسکتے ہیں۔

ممبر ایف بی آر نے کہا کہ 20 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانےکے لیے اقدامات کررہے ہیں، ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، اور 15 لاکھ نان فائلرز کوپیغامات بھیج دیے گئے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی ۔

ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں نان فائلرز پر پابندیوں کا اطلاق ہوسکتا ہے جبکہ ریٹیلرز کے ٹیئر ون کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک

راولپنڈی :پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے...

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...