Home سیاست وزیر اعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیہ پرمدعو کرلیا

وزیر اعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیہ پرمدعو کرلیا

Share
Share

 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو رات کے کھانے پر دعوت پر بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے جے یو آئی (ف) کو بھی عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم جے یو آئی نے ابھی عشائیے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف عشائیے کے دوران ملکی معاشی صورت حال اور مجوزہ قانون سازی پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے، حکومت ججز کی تعداد بڑھانے سمیت ایک آئینی اصلاحاتی پیکج بھی لانا چاہتی ہے۔

ادھر پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ آج ایوان صدر میں طلب کر لیے گئے ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس آج رات 7 بجے ہو گا۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...