Home Uncategorized وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لئے کل قازقستان جائیں گے

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لئے کل قازقستان جائیں گے

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف آستانہ قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے آستانہ جانے سے پہلے وہ تاجکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کل آستانہ قازقستان کا دورہ کرینگے شہباز شریف اہم ترین علافائی فورم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو آستانہ میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا ابتدائی وفد آستانہ پہنچ گیا ہے ایس سی او کے نیشنل کوآرڈینیٹر 2 جولائی تک سربراہی اجلاس کا ایجنڈہ طے کرینگے ۔سربراہی اجلاس میں علاقائی و عالمی امور پر غور ہو گا سربراہی اجلاس کے اختتام پراعلامیہ جاری ہوگا۔

بھارت بھی ایس سی او کا رکن ملک ہے لیکن ابھی تک نریندر مودی کی شرکت غیر یقینی ہے آستانہ جانے سے پہلے شہباز شریف 2 اور 3 جولائی کو تاجکستان کا دوروزہ دورہ کریں گے ۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...