Home نیوز پاکستان نئے ٹیکسز کا اطلاق، مقامی تیار گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ بھی بڑھ گیا

نئے ٹیکسز کا اطلاق، مقامی تیار گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ بھی بڑھ گیا

Share
Share

اسلام آباد: فنانس بل2024 کے تحت نئے ٹیکسز کا آج سے اطلاق ہو گیا۔مقامی تیار گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے

فکسڈ ٹیکس کی بجائے مالیت کے لحاظ سے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

850 سی سی تک گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 10 ہزار کے بجائے اعشاریہ5 فیصد عائد ہو گا اور851 سیایک ہزار سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس20 ہزار روپے کے بجائیایک فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔

اسی طرح 1300سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس25 ہزار کے بجائے1.5 فیصد اور1600 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس50 ہزار کے بجائے2 فیصد رکھا گیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق 1601 سے1800 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس ایک لاکھ 50 ہزار کے بجائے3 فیصد عائد کر دیا گیا اور1801 سے2000 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس2 لاکھ فکسڈ ٹیکس کے بجائے5 فیصد جبکہ 3000 سی سی سے بڑی گاڑی کی قیمت پر مزید2 فیصد ٹیکس بڑھا کر12 فیصد کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...