Home تازہ ترین وزیراعظم کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم 19 سے 22 مارچ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے, اہم وفاقی وزرا اور سنئیر سرکاری افسران بھی دورے کا حصہ ہونگے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پر غور ہو گا۔
ترجمان کاکہناہے کہ ملاقات کے دوران مشرق وسطی سمیت فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...