Home sticky post 5 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

Share
Share

لاہور:پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور پر دبئی ہو سکتا ہے۔

ایونٹ کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پریئڈ رکھا گیا ہے، اس سپورٹ پریئڈ میں ٹیموں کی آمد اور اور پریکٹس وغیرہ شامل ہے۔ یہ وقت 12 سے 18 فروری تک ہوگا۔

ممکنہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے 3، 3 میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔ ایک سیمی فائنل اور فائنل سمیت 5 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

تین میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے جو ممکنہ طور پر دبئی ہوسکتا ہے۔ بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل لاہور میں 9 مارچ کو ہوگا۔ فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...