Home sticky post 4 عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہےآپ میری طاقت ہیں، نواز شریف کی اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو

عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہےآپ میری طاقت ہیں، نواز شریف کی اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو

Share
Share

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے منتخب ہونے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔

پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام ملاقات میں زیر ، غور آئے، ارکان اسمبلی نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین کیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے دور اور کارکردگی کی یاد تازہ کر دی ہے، سیاسی تعصبات سے پاک شفافیت اور میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند اور مثبت سیاسی روایت ہے، سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر وزیراعلی مریم نواز شریف مبارک اور شاباش کی مستحق ہیں،

ارکان اسمبلی نے کہا کہ کسان کارڈ کی وجہ سے آڑھتیوں سے چھٹکارا ملنے پر کاشتکار خوشحال ہوا، صحت کے پورے نظام کی بہتری، مفت ادویات اور گھر کی دہلیز پرعلاج، ہونہار سکالر شپ کی فراہمی اور ستھرا پنجاب کی سکیمیں قابل تحسین ہیں، اجتماعی شادیوں کے “دھی رانی پروگرام” کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے۔

اس موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں، الحمدللہ، عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے، مریم نواز شریف کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔

قائد (ن) لیگ نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12سے 14روپے میں مل رہی ہے۔

ملاقات کے دوارن مریم نواز نے کہا کہ ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نوازشریف ہیں، وزیراعلی مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔

Share
Related Articles

انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، تشدد اور جھوٹے مقدمات کا الزام

کراچی کی عدالت میں اہم پیشی Karachi میں منشیات فروشی کے مقدمات...

آبنائے ہرمز کے قریب ایک اور بھارتی بحری جہاز تباہ، مودی حکومت خاموش

بھارتی بحری جہاز تباہ ہونے کی اطلاعات Strait of Hormuz کے قریب...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...