Home تازہ ترین پشاور میں صوبے کا پہلا جدید پولیس سہولت مرکز قائم

پشاور میں صوبے کا پہلا جدید پولیس سہولت مرکز قائم

Share
Share

پشاور:خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے میں پہلا جدید پولیس سہولت مرکز قائم کردیا اور آئی جی ذوالفقار حمید نے مرکز کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیا۔

پولیس نے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید کے وژن کے تحت عوامی سہولت کے لیے ارنگ روڈ کے شاپنگ مال ایچ بی کے ایرینا میں صوبے کا پہلا جدید پولیس سہولت مرکز قائم کر دیا ہے۔

آئی جی پی ذوالفقار حمید نے افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹ کر مرکز کا باضابطہ افتتاح کیا جہاں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد سمیت دیگر افسران اور شاپنگ مال کے مالک بھی شریک تھے، سی سی پی او نے آئی جی کو مرکز میں فراہم کی جانے والی جدید خدمات اور ڈیجیٹل نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

سہولت مرکز میں شہریوں کو پولیس کلیئرنس ویزہ اور ابراڈ سرٹیفکیٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ٹریفک لرنر، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس، بلڈ ڈونیشن، دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ، گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، ٹینڈر ویریفکیشن، پولیس ویلفیئر اسکول اور ریکروٹمنٹ سے متعلق معلومات سمیت دیگر خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے اس اقدام کو پولیس کے عوام دوست اقدامات میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سہولت مراکز کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور مزید مراکز کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...