Home سیاست سپریم کورٹ فیصلے پر پی ٹی آئی کارکنان کا جشن، نوافل بھی ادا کئے

سپریم کورٹ فیصلے پر پی ٹی آئی کارکنان کا جشن، نوافل بھی ادا کئے

Share
Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ حق میں آنے پر شکرانے کے نوافل ادا کیے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

پشاور پریس کلب کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنان جمع ہوئے اور پارٹی چیئرمین کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے عدلیہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

پی ٹی آئی کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کی جبکہ فیصلہ حق میں آنے پر پریس کلب کے باہر سب نے انفرادی طور پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے۔

دوسری جانب اسلام آباد ایکسپریس وے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور شاہراہ کو بلاک کر کے ٹائر بھی جلائے۔ لیگی کارکنان نے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...