Home Uncategorized بھارت میں سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا ریکارڈ قائم

بھارت میں سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا ریکارڈ قائم

Share
Share

ممبئی :بھارت میں سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا ریکارڈ قائم کردیاگیااجتماعی شادی کی یہ تقریب تقریباً 6 گھنٹے تک چلی جس میں 2 ہزار 143 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع باران میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 2 ہزار 143 پسماندہ جوڑوں کی شادی کرائی گئی۔

مقامی ٹرسٹ کی جانب سے جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انتظام کیا گیا جس میں مسلمان اور ہندو جوڑے شامل تھے۔

اجتماعی شادی کی یہ تقریب تقریباً 6 گھنٹے تک چلی جس میں 2 ہزار 143 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔اس اجتماعی شادی کی تقریب نے ایک دن میں سب سے زیادہ جوڑوں کی شادی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور کئی عہدیداروں کی جانب سے ہر جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس کے علاوہ ٹرسٹ کی جانب سے ہر نو بیاہتا جوڑے کو زیورات، برتن، ٹیلی ویڑن، ریفری جریٹر سمیت کئی تحائف دیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ اس تقریب کا مقصد پسماندہ جوڑوں کو شادی کرنے میں مدد کرنا تھا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...