Home Uncategorized دفتری اوقات کے دوران زیادہ وقت ٹوائلٹ میں گزارنے والا شخص ملازمت سے ہاتھ دھوبیٹھا

دفتری اوقات کے دوران زیادہ وقت ٹوائلٹ میں گزارنے والا شخص ملازمت سے ہاتھ دھوبیٹھا

Share
Share

بیجنگ:چین کی ایک کمپنی نے اپنے ملازم کو دفتری اوقات کے دوران زیادہ وقت ٹوائلٹ میں گزارنے پر ملازمت سے فارغ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملازم صحت کے مسائل کے سبب 6 گھنٹے بیت الخلاء میں گزارتا تھا تاہم اب ادارے نے ملازم کو ملازمت سے ہی فارغ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وانگ نامی چینی شخص نے 2006 میں چینی کمپنی میں ملازمت شروع کی تھی،2014 میں اسے بڑی آنت میں مسائل پیدا ہونے پر آپریشن بھی کروانا پڑا، آپریشن تو کامیاب رہا لیکن اس کا درد ختم نہ ہوا جس کے باعث وانگ آفس اوقات کا زیادہ تر وقت بیت الخلاء میں گزارنے لگے۔

کمپنی ریکارڈ کے مطابق وانگ 47 منٹ کم سے کم اور 3 سے 6 گھنٹے زیادہ سے زیادہ بیت الخلاء میں گزارتا رہا۔بعد ازاں ملازم نے اس برطرفی کو چینی عدالت میں چیلنج بھی کیا تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں کمپنی کے فیصلے کو قانونی اور جائز قرار دیا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...