Home نیوز پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ سربراہی اجلاس آج ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے

شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ سربراہی اجلاس آج ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان 27 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا، شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ سربراہی اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔

ایس سی او اجلاس میں 8 ملکوں کے وزرائے اعظم شریک ہونگے، معیشت، تجارت، ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی، چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور روسی وزیراعظم میخائل مشوستن شرکت کریں گے، بیلاروس، قازقستان ، تاجکستان کے وزرائے اعظم بھی شریک ہوں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایرانی وزیرمعدنیات بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے، آج صبح معزز مہمان کنونشن سینٹر پہنچیں گے، وزیراعظم تمام غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کریں گے۔

ایس سی او میں شرکت کرنے والے لیڈران گروپ فوٹو لیں گے، اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...