Home sticky post 3 بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا

Share
Share

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ خالد چودھری عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ موٴخر کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ فیصلہ تو آج نہیں آئیگا،چھٹیاں آرہی ہیں اور ہائیکورٹ کا کورس بھی ہے۔
ایڈووکیٹ خالد چودھری نے کہا کہ ہم توقع کررہے تھے آج فیصلہ آجائیگا جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کچھ دیر میں آئندہ سماعت کی تاریخ دے دیں گے۔
بعدازاں عدالتی عملے نے بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔
احتساب عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، عدالتی عملے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ فیصلہ 23 دسمبر سنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

پی سی بی نے مسلسل شکستوں پر نئے ہیڈکوچ کی تلاش کے لئے اشتہار دیدیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم...

چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشنل کانفرنس میں شرکت کےلئے آج چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی چائنہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے،صدر،وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار...

غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کے لئے بہت بڑی شکست ہو گی،نیتن یاہو

تل ابیب:اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہونے کہا ہے کہ ہم اس جنگ...