Home Uncategorized اقوام متحدہ میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قراردادمنظور،اسرائیل کی شدید تنقید

اقوام متحدہ میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قراردادمنظور،اسرائیل کی شدید تنقید

Share
Share

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی جبکہ اسرائیل کی جانب سے قرارداد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب ریاستوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 120 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ صرف 14 ممالک نے جنگ بندی کی قرارداد کی مخالفت کی، 45 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔

قرارداد میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی، محصور غزہ تک امداد کی رسائی اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے، عرب ریاستوں کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کا مسودہ اگرچہ قانون کے نفاذ کا پابند نہیں تاہم یہ سیاسی وزن ضرور رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں میں چار بار اجلاس میں ناکامی کے بعد جنرل اسمبلی نے جنگ بندی کی قرارداد پاس کی ہے، قرارداد کی منظوری کیلئے دو تہائی اکثریت درکار تھی جس میں غیر حاضری شمار نہیں ہوتی۔

ادھر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں منظور ہونے والی قرارداد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسرائیل کے مندوب گیلاد اردان نے کہا ہے کہ اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں، قرارداد میں حماس سے متعلق کوئی بات نہیں، حماس کے خاتمے میں ہی مسئلے کا حل ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...