Home کھیل بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی جانب سے خودکشی کی کوشش کا انکشاف

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی جانب سے خودکشی کی کوشش کا انکشاف

Share
Share

ممبئی: بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے دوست امیش کمار نے انکشاف کیا ہے کہ محمد شامی ایک رات اپارٹمنٹ کی 19 ویں منزل سے کود کر خودکشی کرنے والے تھے۔

واضح رہے کہ محمد شامی اپنی نجی زندگی میں مختلف مسائل کا شکار رہے ہیں، مارچ 2018 میں انکی اہلیہ حسین جہاں نے کرکٹر پر گھریلو تشدد اور بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے طلاق لے لی تھی۔

بعدازاں ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد اُن پر میچ فکسنگ کا بھی الزام لگایا گیا جبکہ انکی مذہبی شناخت سے متعلق بھی نازیبا باتیں ہوئیں۔
محمد شامی کے دوست امیش کمار نے پوڈکاسٹ انٹرویو میں بتایا کہ محمد شامی اس عرصے کے دوران صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر بالکل ٹوٹ گئے تھا۔

امیش کمار کا کہنا تھا کہ شامی میرے ساتھ میرے گھر میں رہتا تھا، وہ اپنے مسائل کی وجہ سے پریشان تو تھا ہی لیکن جب پاکستان کے ساتھ فکسنگ کا الزام لگا تو وہ بکھر گیا۔

انہوں نے بتایا کہ محمد شامی نے مجھ سے کہا کہ میں سب کچھ برداشت کرسکتا ہوں لیکن ملک کو دھوکہ دینے کا الزام برداشت نہیں کرسکتا۔

امیش کمار نے بتایا کہ ایک رات صبح تقریباً 4 بجے کا وقت تھا جب میں پانی پینے کے لیے اٹھا، میں کچن کی طرف جا رہا تھا جب میں نے دیکھا کہ وہ 19 منزلہ فلیٹ کی بالکونی میں کھڑا تھا جس میں ہم رہ رہے تھے، میں سمجھ گیا کہ شامی کے کیرئیر کی وہ رات سب سے لمبی تھی، اس رات وہ کچھ سخت کرنا چاہتا تھا۔

بعدازاں شامی کو تمام بے بنیاد الزامات سے بری کر دیا گیا، امیش نے بتایا کہ ایک روز مجھے شامی کا فون آیا کہ اسے میچ فکسنگ الزامات سے کلین چٹ مل گئی ہے اس روز شامی ایسے خوش تھا جیسے کوئی ورلڈکپ جیت گیا ہو۔

اس واقعے کے بعد شامی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں ریکارڈ ساز کارکردگی کے ساتھ اپنے مداحوں کی محبت واپس حاصل کی۔ فاسٹ بولرز نے سات اننگز میں 24 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ثابت ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...