Home Uncategorized رفح میں کسی بھی ممکنہ فوجی آپریشن سے قبل شہریوں کی حفاظت ناگزیرہے ،لائیڈ آسٹن

رفح میں کسی بھی ممکنہ فوجی آپریشن سے قبل شہریوں کی حفاظت ناگزیرہے ،لائیڈ آسٹن

Share
Share

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ سے ٹیلیفونک رابطے میں زور دیا ہے کہ رفح میں کسی بھی ممکنہ فوجی آپریشن سے قبل شہریوں کی حفاظت اور انسانی امداد کے بلاتعطل بہاوٴ کو یقینی بنانے کی “ناقابل تردید ضرورت” ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ریپبلکن کے زیر کنٹرول بل میں صدر جو بائیڈن سے اسرائیل کو ہتھیار بھیجنے کی حمایت کی جائے گی۔

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ کے ساتھ غزہ میں امریکہ کی جانب سے محصورین کی امداد میں اضافے کے لیے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں وزراء دفاع نے غزہ میں فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا، جس میں کارم شلوم اور رفح کراسنگ سے امداد کی ترسیل بھی شامل ہے، آسٹن نے رفح میں کسی بھی ممکنہ اسرائیلی فوجی کارروائی سے قبل فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور امداد کے بہاوٴ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ادھر امریکی ایوان نمائندگان نے ڈیموکریٹک صدر کی غزہ میں جنگ کے دوران شہریوں کے تحفظ کیلئے اسرائیل پر دباوٴ ڈالنے کے لیے بموں کی کھیپ بھیجنے میں تاخیر پر سرزنش کرنے کی کوشش کی۔

اسرائیل کو سکیورٹی امداد کی حمایت کرنے والے قانون کو ووٹنگ کے دوران 224 ووٹوں کے مقابلے میں 187 ووٹوں سے منظور کیا گیا جو کہ زیادہ ترجانبداری کی بنیاد پر تھا، 16 ڈیموکریٹس نے ہاں میں ووٹ دینے میں زیادہ تر ریپبلکنز میں شمولیت اختیار کی، جبکہ تین ریپبلکن اس اقدام کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

اگرچہ اس قانون کے موٴثر ہونے کاامکان نہیں ہے، لیکن اس کی منظوری اسرائیل کے تئیں پالیسی کے حوالے سے امریکی انتخابی سال میں گہری تقسیم کی عکاسی کرتی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے اب تک 35 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے جن میں زیادہ تر تعداد فلسطینی بچوں اور عورتوں کی ہے جبکہ غزہ کی اکثریتی آبادی بھی اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہو چکی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...