Home sticky post 2 سعودی حکومت حج انتظامات میں ہر سال جدت اور نئی سہولیات متعارف کروا رہی ہے پاکستانی حجاج کے لیے سعودی وزیر حج کی خصوصی توجہ باعث مسرت ہے،سرداریوسف

سعودی حکومت حج انتظامات میں ہر سال جدت اور نئی سہولیات متعارف کروا رہی ہے پاکستانی حجاج کے لیے سعودی وزیر حج کی خصوصی توجہ باعث مسرت ہے،سرداریوسف

Share
Share

جدہ:وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے جدہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں حج 2025 کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار محمد یوسف نے پاکستانی عازمین حج کیلئے بہترین سہولیات پر سعودی وزیر حج کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستانی حجاج کی سہولت کے لیے سعودی وزیر حج کی خصوصی توجہ باعث مسرت ہے، سعودی حکومت حج انتظامات میں ہر سال جدت اور نئی سہولیات متعارف کروا رہی ہےپاکستانی عازمین حج کو کھانے، ٹرانسپورٹ اور رہائش کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال مشاعر مقدسہ میں پاکستانی حجاج کو نزدیکی مکاتب فراہم کیے گئے ہیں۔آئندہ حج کیلئے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا دائرہ کار پاکستان کے دیگر شہروں تک بڑھائیں گے۔
سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ سعودی وزارت حج زائرین کو ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔منی اور عرفات میں پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مشاعر مقدسہ میں بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے نجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور پا کستان سے حجاج کی بڑی تعداد اور ان کی خدمت کرنا باعث شرف ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...