Home کھیل انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ2024 کا شیڈول سامنے آگیا

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ2024 کا شیڈول سامنے آگیا

Share
Share

دبئی: آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ2024 کا شیڈول جاری کر دیا۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 19 جنوری سے 11 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شرکت کریں گی، ٹیموں کو چار گروپس میں تقیسم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں بھارت، بنگلا دیش، آئر لینڈ اور امریکا جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ ،ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ سی میں آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے اور نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان ،افغانستان ،نیوزی لینڈ اور نیپال کی ٹیم شامل ہے، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستانی انڈر19 ٹیم 24 جنوری کو نیپال جبکہ 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی، ایونٹ کا فائنل 11فروری کو کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...