Home Uncategorized رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا

Share
Share

کراچی:رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا۔تاہمسورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا، رات 10 بجکر 59 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 15 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب ایک بجکر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا جبکہ وسطی کولمبیا اور شمالی برازیل میں بھی اس کا نظارہ کیا جا سکے گا۔

دوسری جانب رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن رات 1 بج کر 14 منٹ پر لگے گا جبکہ اختتام 29 اکتوبر رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...