Home نیوز پاکستان بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کا دوسرا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی

بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کا دوسرا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی

Share
Share

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع پشین آسمانی بجلی گرنے کا دوسرا واقعہ پیش آ گیا، آسمانی بجلی گرنے سے ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی، اس سے قبل سوراب میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی صوبے میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی تھی، مغربی ہوائیں آج سے 14 اپریل (اتوار) تک بیشتر اضلاع میں بارش کا سبب بنیں گی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جیوانی، گوادر، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، حب، کیچ، پنجگور، تربت، آواران، قلات، سوراب، چاغی، نوشکی، مستونگ، کوئٹہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، دکی، لورالائی، ہرنائی، ژوب، شیرانی، سبی اور موسیٰ خیل کے اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور بجلی کے آلات سے دور رہیں، چھوٹے بچوں، بوڑھوں اور معذوروں کا خاص خیال رکھیں اور موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Share
Related Articles

آرمی چیف کی نوجوانوں کو پاکستانیت کا جذبہ اپنانے کی تلقین

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو ‘پاکستانیت’ کے...

وزیراعظم سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کی ملاقات،ائی اے ای اے کے اقدامات کو سراہا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل...

ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف پانچ ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف...

سیکیورٹی وجوہات،راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند

اسلام آباد:راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند کر...