Home Uncategorized امریکی فوج کی سیکنڈ لیفٹیننٹ مس امریکا بن گئیں

امریکی فوج کی سیکنڈ لیفٹیننٹ مس امریکا بن گئیں

Share
Share

لاس اینجلس: امریکی فوج کی سیکنڈ لیفٹیننٹ ایلما کوپر ’مس امریکا2024‘ بن گئیں۔

ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایلما کوپر کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں ٹائٹل کیلئے نامزد کیا گیا۔

ایلما کوپر نومبر میں مِس یونیورس مقابلے میں امریکا کی طرف سے حصہ لیں گی اور انہوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ڈیٹا سائنس میں ماسٹرز کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ایلما کوپر نے بتایا تھا کہ ایک تارکین وطن کی بیٹی اور ایک قابل فخر خاتون اور امریکی فوج کی ایک افسر کے طور پر وہ ایک خواب میں جی رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ماں نے سکھایا ہے کہ حالات کبھی بھی تقدیر کا تعین نہیں کرتے بلکہ ہم محنت کر کے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...