Home نیوز پاکستان رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اور3اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اور3اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا

Share
Share

کراچی: 2اور3اکتوبرکی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا،پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے مشاہدہ نہیں کیا جاسکےگا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق رواں سال کا دوسرااورآخری سورج گرہن 2 اور3اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا،تاہم پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکےگا۔ جنوبی اور شمالی امریکہ،پیسفک، اٹلانٹک اورانٹارکٹکا میں سورج گرہن کودیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کےمطابق رات 8 بجکر 43 منٹ پرہوگا، سورج کو مکمل گرہن لگنے کا آغاز9 بج کر51 منٹ پرہوگا،11بج کر45 منٹ پرسورج گرہن اپنے عروج جبکہ رات 2بج کر47منٹ پرسورج گرہن اختتام پذیرہوگا۔

Share
Related Articles

طالبہ کے بڑے چیلنج میں شطرنج کے تخت پر کون براجمان ہوگا؟،وزیراعلیٰ سندھ کا طالبہ سے مقابلہ کل ہوگا

کراچی:شطرنج کا ایک ایسا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں...

حکومت کا گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل کرنے کا فیصلہ،درآمدات اور برآمدات پورٹ سے کرنے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل کرنے کا فیصلہ...

رمضان المبارک ،وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری

اسلام آباد:رمضان المبارک میں وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری...

کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی میں برف باری ،سیاحتی مقامات کاحسن دوبالاہوگیا

لاہور:پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بادل برس پڑے، کشمیر، گلگت بلتستان...