Home sticky post 5 دوسرا ٹیسٹ، قومی سپنرز کی تباہ کن باوٴلنگ،مہمان ٹیم 163 رنز پر آؤٹ،نعمان کی شاندار ہیٹرک

دوسرا ٹیسٹ، قومی سپنرز کی تباہ کن باوٴلنگ،مہمان ٹیم 163 رنز پر آؤٹ،نعمان کی شاندار ہیٹرک

Share
Share

ملتان: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی سپنرز کی تباہ کن باوٴلنگ کے باعث مہمان ٹیم 163 رنز پر ڈھیرہوگئی
ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعی پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باوٴلر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٴٹ کرا دیا۔
پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا، اس کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو ٹکنے نہ دیا اور یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
نعمان علی نے ہیٹرک بھی سکور کی اور وہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے ہیٹرک کرنے والے پہلے سپنر بھی بنے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ براتھ 9، میکل لیوس 4، جسٹن گریوز ایک، عامر جینگو، ایلک اتھاناز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیئر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔
قبل ازیں ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کریں۔
قومی کپتان شان مسعود کا اس موقع کہنا تھا کہ سپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو بڑا سکور کرنے سے روک سکیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باوٴلر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا ہے جبکہ خرم شہزاد کو آرام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں سپنرز نے حاصل کی تھیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...