Home کھیل وہاب ریاض کی قیادت میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی تحلیل

وہاب ریاض کی قیادت میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی تحلیل

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر وہاب ریاض کی قیادت میں کام کرنے والی موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا۔

ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کیلئے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی۔

بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق کرکٹ وہاب ریاض تھے جبکہ ممبران میں وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر شامل تھے۔

اسی طرح کنسلٹنٹ ممبران میں کامران اکمل، راؤ افتخار انجم جبکہ مینیجر اینالسٹ حسن مظفر چیمہ شامل تھے۔

گزشتہ روز چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی کال پر عبدالرزاق نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی تھی جبکہ اس موقع پر انھیں کرکٹ کی بہتری میں معاونت کی پیشکش بھی کی گئی تھی جو انھوں نے قبول کرلی تھی۔

Share
Related Articles

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...