Home تازہ ترین غزہ کی مٹی ایک بار پھر آج فلسطینی خون سے تر ہو گئ، 70 فلسطینی شہید

غزہ کی مٹی ایک بار پھر آج فلسطینی خون سے تر ہو گئ، 70 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ: غزہ کی مٹی ایک بار پھر آج فلسطینی خون سے تر ہو گئی۔خان یونس میں اس وقت قیامت برپا ہوئی جب سینکڑوں بھوکے فلسطینی مرد، عورتیں اور بچے اپنے خاندانوں کے لیے خوراک لینے کے لیے اقوامِ متحدہ کے امدادی مرکز کی طرف بڑھ رہے تھے۔

یہ وہ لمحہ تھا جب ہر انسان کی نظریں امید سے امداد پر تھیں، مگر اسی لمحے اسرائیلی ٹینکوں نے اندھا دھند گولہ باری شروع کر دی۔ 70 سے زائد معصوم جانیں اس گولہ باری کی نذر ہو گئیں، جب کہ سینکڑوں زخمی اسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے انروا (UNRWA) نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ”غزہ کے بھوکے لوگ اُس وقت قتل کیے جا رہے ہیں جب وہ اپنے خاندان کے لیے خوراک لینے آتے ہیں۔”انروا نے ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کے زیرِ نگرانی محفوظ، مؤثر اور وسیع تر امدادی نظام کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...