Home نیوز پاکستان ‎اسٹاک ایکسچینج نے نیا تاریخ ساز ریکارڈز قائم کرلیا، انڈیکس نے 73 ہزارپوائنٹس کی حد عبور کرلی

‎اسٹاک ایکسچینج نے نیا تاریخ ساز ریکارڈز قائم کرلیا، انڈیکس نے 73 ہزارپوائنٹس کی حد عبور کرلی

Share
Share

اسلام آباد:کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیاجبکہ آج انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مثبت معاشی اشاریوں و توقعات سے 100 انڈیکس نے نیا تاریخ ساز ریکارڈز قائم کرلیا۔ کاروبار کے آغاز میں ہی ہنڈریڈ انڈیکس نے 73 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرلی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی 403 پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 73000پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرلی۔ 100 انڈیکس بڑھ کر 73099پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 771 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...