Home نیوز پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر تاریخ رقم ،100انڈیکس 88 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر تاریخ رقم ،100انڈیکس 88 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

Share
Share

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار 019 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یادرہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 727 پوائنٹس اضافے کیساتھ 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.73 روپے سے کم ہو کر 277.70 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...