Home نیوز پاکستان مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، اسرائیل کی غزہ پرتازہ بمباری سے بچے سمیت آٹھ افراد شہید

مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، اسرائیل کی غزہ پرتازہ بمباری سے بچے سمیت آٹھ افراد شہید

Share
Share

غزہ: مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، اسرائیل نے غزہ پر حملے تیز کر دیئے، تازہ بمباری سے بچے سمیت آٹھ افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں کے باعث شہدا کی مجموعی تعداد 48 ہزار 503 ہوگئی،1 لاکھ 11 ہزار 927 زخمی ہو چکے، حماس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کا اعلان کر دیا، امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف مذاکرات کیلئے قطر پہنچ رہے ہیں۔

اسرائیل نے لبنان سرحد کی حد بندی پر مذاکرات کا اعلان کر دیا، اسرائیل نے یرغمال بنائے گئے پانچ لبنانی شہریوں کو چھوڑ دیا، اسرائیل نے لبنان، امریکا اور فرانس کے ساتھ حد بندی کیلئے گروپس قائم کرنے پر اتفاق کر لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان سے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...