Home sticky post 2 سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا ، مسجد الحرام اللہ اکبر سے گونج اُٹھی

سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا ، مسجد الحرام اللہ اکبر سے گونج اُٹھی

Share
Share

مکہ مکرمہ :ایک نادر اور نایاب فلکیاتی مظہر میں آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا جو مسلمانوں کے لیے قبلہ کے تعین میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق آج دوپہر جیسے ہی سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر پہنچا، سائے مکمل طور پر غائب ہو گئے۔جو اس بات کی علامت ہے کہ سورج بالکل عمودی زاویے سے زمین پر روشنی ڈال رہا تھا۔

جدہ فلکیاتی سوسائٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ کے آسمان پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آ گیا، اور اس لمحے کعبہ کے اردگرد تمام سائے مکمل طور پر ختم ہو گئے۔ جس مقام سے سورج کو دیکھا جا سکتا ہو وہاں سے قبلہ کا درست تعین ممکن ہے۔

یاد رہے کہ یہ فلکیاتی مظہر سال میں دو بار مئی کے آخر اور جولائی کے وسط میں ہوتا ہے۔

یہ اُس وقت ہوتا ہے جب سورج TROPIC OF CANCER سے جنوب کی طرف سفر کرتا ہوا مکہ مکرمہ کے عرض بلد (21.4 ڈگری شمال) سے گزرتا ہے۔ اس واقعے کو "سولر زینتھ” (SOLAR ZENITH) کہا جاتا ہے، جس میں سورج سیدھے زمین کے ایک خاص نقطے کے اوپر ہوتا ہے۔

صدر جدہ فلکیاتی سوسائٹی ماجد ابو زہرہ نے کہا کہ یہ واقعہ مکہ میں نمازِ ظہر کے وقت ہوا ہے، اور اس کا نہ صرف سائنسی بلکہ روحانی پہلو بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ لمحہ ایک روحانی ہم آہنگی کی نمائندگی کرتا ہے جب سورج کی روشنی براہ راست آسمان سے خانہ کعبہ پر پڑتی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...