Home Uncategorized ڈرون ہتھیاروں کی فراہمی مسترد،امریکہ نے بھارت کو وارننگ جاری کردی

ڈرون ہتھیاروں کی فراہمی مسترد،امریکہ نے بھارت کو وارننگ جاری کردی

Share
Share

واشنگٹن :امریکانے ڈرون ہتھیاروں کی فراہمی کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کو وارننگ جاری کردی۔امریکانے بھارت سے مطالبہ کیا کہ گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں ۔

امریکہ نے بھارت کو 3 ارب ڈالر کے ڈرون کی فروخت روک دی، جون 2023 میں طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت امریکہ نے 31 MQ-9A سی گارڈین اور سکائی گارڈین ڈرون ہندوستان کو فراہم کرنے تھے۔

امریکہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں ، امریکی حکومت کاکہنا ہے کہ جب تک مودی سرکار گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف سازش کی مکمل تحقیقات نہیں کروائی جائے گی تب تک بھارت کو ڈرون نہیں بھیجے جائیں گے۔
تین بلین ڈالر کی مجوزہ خریداری میں ہندوستانی بحریہ کے لیے 15 سی گارڈین ڈرون شامل تھے جبکہ ہندوستانی فضائیہ اور فوج کو آٹھ ، آٹھ سکائی گارڈین ڈرون ملنے تھے۔

جون 2023 میں بھارتی حکومتی اہلکاروں کی جانب سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ۔

امریکی ذرائع کے مطابق گرپتونت سنگھ پر حملے سے ایک ہفتہ پہلے امریکہ اور بھارت کے مابین ڈرون خریداری کا معاہدہ طے پایا تھا اور پنوں کے قتل کی کوشش پر غصے کی وجہ سے یہ خریداری امریکی کانگریس میں مسترد ہوئی ہے۔

دی وائر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی نمائندوں نے ڈرون کی فروخت کے لیے درکار قانون کارروائی کو منجمد کردیا ہے، نومبر 2023 میں بھارتی ایجنٹ کو امریکی ایجنسی کی جانب سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد اس نے گرپتونت سنگھ کے قتل میں بھارتی حکام کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...