Home Uncategorized میکسیکن اداکارہ کو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت مہنگی پڑ گئی

میکسیکن اداکارہ کو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت مہنگی پڑ گئی

Share
Share

میکسیکوسٹی :میکسیکوسے تعلق رکھنے والی اداکارہ میلیسیا بریرا کو سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں پوسٹس کرنے پر ہالی ووڈ فلم سے نکال دیا گیا۔

میکسیکن اداکارہ میلیسا بریرا کو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت مہنگی پڑ گئی۔ امریکی کمپنی اسپائی گلاس نے اداکارہ کو فلم اسکریم 7 کے سیکیوئل سے نکال دیا۔

اداکارہ کو فلم کے سیکیوئل سے نکالے جانے کے بعد ان کے مداح ناراض ہوگئے، مداحوں نے سیکوئل کا بائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

میلیسا بریرا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام اور نسلی کشی کر رہا ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے ساتھ اس وقت ایک حراستی کیمپ جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، جہاں بجلی اور پانی کی سہولتیں میسر نہیں ہیں، لوگوں نے ابھی بھی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، لوگ یہ سب خاموشی سے ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

میلیسا بریرا کی سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد انہیں ہالی ووڈ فلم اسکریم 7 سے نکال دیا گیا ہے۔

پروڈکشن کمپنی اسپائی گلاس نے انہیں فلم سے نکالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پوسٹس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...