Home highlight آئین کی بالادستی اور شفاف تشریح اولین ترجیح ہے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان

آئین کی بالادستی اور شفاف تشریح اولین ترجیح ہے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد اپنے پہلے پیغام میں کہا ہے کہ آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت داری کے ساتھ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی اولین ترجیح ہے جبکہ عدالت کا کردار صرف قضائی نہیں بلکہ ایک مقدس امانت بھی ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے شفافیت، دیانت اور عوامی رسائی کو آئینی عدالت کے اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عدالت کا کردار شہریوں کی زندگیوں اور امنگوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کو نہایت نازک اور اہم فریضہ سونپا گیا ہے، اور ہر معاملے کو آئین کی بالادستی، عدالتی وقار اور غیر معمولی احتیاط کے ساتھ نمٹایا جائے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے عدالتی فورم کا قیام ہمارا عزم ہے جو دیانت، غیر جانبداری اور علمی بصیرت کی مثال ہو۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مدلل فیصلوں کے ذریعے ادارہ جاتی وقار اور عوامی اعتماد پر مبنی روایات قائم کی جائیں گی۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل میں حصہ ڈالنے کو اعزاز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئینی عدالت آئین کی بالا دستی کی محافظ اور انصاف کی مضبوط علامت بن کر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...