Home سیاست سپریم کورٹ نے کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی

سپریم کورٹ نے کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی،28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کیلیے 968 مقدمات سماعت کیلیے مقرر کیے گئے ہیں،سپریم کورٹ میں 8 ریگولر بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ نے کل پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلیے کاز لسٹ جاری کردی ہے.پہلا بینچ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہے.چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں پورے ہفتے کے 140 مقدمات سماعت کیلیے مقرر ہیں۔

دوسرا بینچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے۔ دوسرے بینچ کے سامنے بھی 140 مقدمات سماعت کیلیے مقرر ہیں.تیسرا بینچ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہے.تیسرے عدالتی بینچ کے سامنے بھی 140 مقدمات سماعت کیلیے مقرر ہیں.

چوتھا بینچ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شہزاد احمد خان پر مشتمل ہے.چوتھے بینچ کے سامنے پورے ہفتے کیلیے 58 مقدمات سماعت کیلیے مقرر ہیں.پانچواں عدالتی بینچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہے.پانچویں بینچ کے سامنے 140 مقدمات سماعت کیلیے مقرر ہیں.

چھٹا عدالتی بینچ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہے.چھٹے عدالتی بینچ کے سامنے 140 مقدمات سماعت کیلیے مقرر ہیں. ساتواں عدالتی بینچ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہے.ساتویں بینچ کے سامنے 140 مقدمات سماعت کیلیے مقرر ہیں.

آٹھواں بینچ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں پر مشتمل ہے.آٹھویں بینچ کے سامنے 70 مقدمات سماعت کیلیے مقرر ہیں.

Share
Related Articles

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...