Home Uncategorized بھارتی سپریم کورٹ کا اروند کیجریوال کیس کی فوری سماعت سے انکار

بھارتی سپریم کورٹ کا اروند کیجریوال کیس کی فوری سماعت سے انکار

Share
Share

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنی گرفتاری کو دہلی کی عدالت میں چیلنج کیا تھا تاہم بھارتی عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز ان کی مقرر کردہ سماعت فوری سننے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں عام انتخابات سے قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ اور نامور اپوزیشن لیڈر اروند کیجریوال کو گزشتہ ماہ 21 مارچ کو طویل عرصے سے جاری بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

عدالت نے ایجنسی کی جانب سے جواب موصول ہونے تک ان کی درخواست پر سماعت کو ملتوی کیا ہے، جبکہ ایجنسی کی جانب سے 27 اپریل تک جواب موصول ہونے کی توقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپریل تک ایجنسی کی جانب سے جواب موصول ہونے کی صورت میں اروند کیجریوال کی سماعت 29 اپریل کو مقرر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اروند کیجریوال کی حکومت کے خلاف یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے نجی کمپنیوں کو شراب کے لائسنس دینے کے دوران غیر قانونی ادائیگیاں کیں ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...