Home sticky post 6 عثمان ہادی کو گولی مارنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی

عثمان ہادی کو گولی مارنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی

Share
Share

ڈھاکہ :بنگلادیش پولیس نے ابتدائی تفتیش میں ٹھوس شواہد سامنے آنے پر طلبا رہنما عثمان ہادی کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کی شناخت کرلی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش پولیس نے عدالت میں مرکزی ملزم کے طور پر فیصل کریم مسعود کو ظاہر کر دیا۔پولیس نے چارج شیٹ میں فیصل کریم مسعود کو شوٹر جب کہ ایک اور شخص عالمگیر شیخ کو سہولت کار کے طور پر نامزد کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کی روشنی میں عدالت نے ملزم فیصل کریم مسعود کا پاسپورٹ منسوخ کرکے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔

عدالت کے حکم پر تمام ایئرپورٹس اور بنگلا دیش بارڈر سیکیورٹی فورس کو بھی الرٹ کردیا گیا تاکہ عثمان ہادی کا قاتل غیر قانونی طریقے سے بھی سرحد پار نہ کرپائے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک مرکزی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تاہم تفتیشی ٹیمیں اس کی گرفتاری کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ ملزمان بھارت فرار ہوگئے تھے تاہم اسے خارج از امکان بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ عثمان ہادی کو 12 دسمبر کو ڈھاکا کے پلٹن علاقے میں انتخابی مہم کے دوران موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار دی تھی۔

جس سے طلبا رہنما شدید زخمی ہوگئے تھے اور مقامی اسپتال میں حالت بگڑنے پر سنگاپور منتقل کیا گیا جہاں 18 دسمبر کو دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔

قبل ازیں پولیس نے یہ بھی بتایا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران دو افراد کو ملزم فیصل کریم مسعود کو غیر قانونی طور پر بھارت بھیجنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس نے عدالت نے ان دونوں افراد سے مزید تفتیش کے لیے پانچ روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے تاہم اب تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ممکنہ طور پر سرحدی انسانی سمگلنگ نیٹ ورک کا سرغنہ بھی شامل ہوسکتا ہے جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ عثما ہادی کی نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ شہید نوجوان رہنما کو قومی ہیرو قرار دیکر ایک روزہ قومی سوگ بھی منایا گیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...