Home کھیل ٹیم انتظامیہ شاہین شاہ آفریدی کی حالیہ فارم سے پریشان

ٹیم انتظامیہ شاہین شاہ آفریدی کی حالیہ فارم سے پریشان

Share
Share

لاہور: پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی فاسٹ باوٴلر شاہین شاہ آفریدی کی حالیہ فارم سے پریشان ہے۔

اگر پاکستان آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں دوسرا ٹیسٹ بھی ہار گیا توامکان ہے کہ نئے سال کے آغاز پر سڈنی ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا تاکہ وہ تازہ دم ہو کر نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں حصہ لے سکیں۔

پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاہین آفریدی نے 27 اوورز میں 96 اور دوسری اننگز میں 18.2 اوورز میں 76 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

ٹی 20 ٹیم میں صائم ایوب اور محمد رضوان پر مشتمل اوپننگ جوڑی بنانے کی بھی تجویز ہے، سڈنی میں تیسرا ٹیسٹ تین فروری سے شروع ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ میں پہلا ٹی 20 انٹر نیشنل 12 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...