Home Uncategorized اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی

اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی

Share
Share

غزہ: اسرائیلی فوج اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے، صیہونی فورسز کے حزب اللہ کے فوجی ٹھکانوں پر تازہ حملے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ گروپ کے زیر اثر فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حملے کے بعد ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی اسرائیل پر راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی ہے، گزشتہ رات لبنان سے اسرائیل پر 2 راکٹ داغے گئے تھے۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ لبنان سے کیے گئے حملے کو ہمارے ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنایا، لبنان کی جانب سے اسرائیلی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...