Home کھیل ورلڈ کپ ،بھارت کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ ،بھارت کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

لکھنؤ:بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، بھارت کی جانب سے بیٹنگ جاری ہے ۔

بھارتی شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈم میں کھیلے جانیوالے اس میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں جبکہ انگلش ٹیم کی کمان جوز بٹلر کے ہاتھوں میں ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جوز بٹلر کا کہنا تھا گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی آج برقرار رکھا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اس موقع پرکہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی نظر آ رہی ہے اور ہم بھی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرتے، آج کے میچ کے لیے اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جو گزشتہ میچ کھیلی تھی۔

بھارتی ٹیم میں آج

روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی،شریاس ایئر، کے ایل راہول،سوریا کمار یادیو، رویندرا جدیجا، جسپریت بمرا،کلدیپ یادیو، محمد شامی، محمد سراج جبکہ انگلش ٹیم میں جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جوئے روٹ، بین سٹوکس، جوز بٹلر، لیونگ سٹون، معین علی، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلی، عادل رشید، مارک ووڈشامل ہیں۔

خیال رہے کہ میزبان بھارت میگا ایونٹ میں اب تک 5 میچ کھیل کر تمام میچز میں فاتح رہا ہے جبکہ دفاعی چمپئن انگلینڈ نے 5 میچ کھیلے جن میں سے اسے ایک میں کامیابی اور 4 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...