Home Uncategorized ‎روس میں صدارتی انتخابات کے لیے کل سے تین روزہ پولنگ کاآغاز ہوگا

‎روس میں صدارتی انتخابات کے لیے کل سے تین روزہ پولنگ کاآغاز ہوگا

Share
Share

‎ماسکو: روس میں صدارتی انتخابات کے لیے کل سے تین روزہ پولنگ کا آغاز ہوگا۔الیکشن میں4 شخصیات نے خود کو صدارتی امیدوار کے طور پر رجسٹرڈ کرایا ہے۔

‎میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ روس کے آٹھویں صدارتی انتخابات ہیں، 15 مارچ کو شروع ہونے والی ووٹنگ 16 اور 17 مارچ کو بھی جاری رہے گی۔

‎ان انتخابات میں چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا تاہم یقینی ہے کہ 71 برس کے ولادیمیر پیوٹن ہی ایک بار پھر 6 برس کیلئے صدر منتخب کرلیے جائیں گے۔

‎چار شخصیات نے خود کو صدارتی امیدوار کے طور پر رجسٹرڈ کرایا ہے جن میں سے دیگر 3 روسی ایوان زیریں یعنی ڈوما کے اراکین نکولائی خریطونوف، لیانید سْولوستکی اور ویلدیسلوف داونکوف ہیں جبکہ صدر بننے کے خواہشمند الیکسی نوالنی پراسرار موت کا شکار ہوچکے ہیں اور2 کے کاغذات مسترد کردیے گئے۔

‎سروے کے مطابق ولادیمیر پیوٹن ہی دوبارہ صدر بنیں گے، صدر پیوٹن نے ووٹنگ سے ایک روز پہلے پیغام میں کہا کہ یہ ملک میں انتہائی اہم الیکشن ہیں، اس کے نتائج آئندہ برسوں میں روس کی ترقی پر براہ راست نتائج مرتب کریں گے۔

‎یادرہے کہ پیوٹن کو سابق سوویت لیڈر بورس یلسن نے 1999 میں نائب صدر مقرر کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سنہ 2000 سے 2008 تک دوبار صدارت اور پھر 2012 تک وزارت عظمیٰ سنبھالی۔سال 2012 میں وہ تیسری بار اور 2018 میں چوتھی بار صدر بنے تھے، آئینی طور پر مزید دو بار صدر بننے کی اجازت ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...