Home Uncategorized امریکا میں نوعمری میں خودکشی کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا

امریکا میں نوعمری میں خودکشی کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا میں نوعمر آبادی میں خودکشی کی شرح 20 سالوں میں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نئے مطالعے نے ظاہر کیا ہے کہ دو دہائیوں کے دوران 10 سے 19 سال کی عمر کے 47,000 امریکیوں نے خودکشی کی اور ہر سال اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

’جاما نیٹ ورک اوپن‘ میں شائع ہونے والے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ لڑکیوں اور لڑکوں میں خودکشی کے واقعات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔
امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے اقلیتی صحت اور تفاوت کے پروفیسر کیمرون اورمسٹن نے بتایا کہ نوعمر آبادی میں خودکشی کا رجحان امریکا کے تمام خطوں میں ہی دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نسل، جنس اور طریقہِ خودکشی کے لحاظ سے بھی پریشان کن رجحانات سامنے آئے ہیں۔ مثال کے طور پر منشیات کی وجہ سے ہونے والی اموات میں نوعمر لڑکوں میں سالانہ 2.7 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ لڑکیوں میں 4.5 فیصدہے۔

دوسری طرف بندوق کے استعمال سے خودکشی کرنے والے لڑکوں میں سالانہ 5.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس میں بھی تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ جبکہ لڑکیوں میں بندوق کے ذریعے خودکشی میں سالانہ 7.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...