Home Uncategorized تلاش کے باوجود اچھا مرد نہ ملنے پر شادی کی خواہش مند خاتون کا انوکھا فیصلہ

تلاش کے باوجود اچھا مرد نہ ملنے پر شادی کی خواہش مند خاتون کا انوکھا فیصلہ

Share
Share

لندن: برطانیہ میں 20 سال سے شادی کی منتظر خاتون نے اچھا مرد نہ ملنے پر خود سے ہی شادی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ خاتون سارہ ولکنسن نے اپنی شادی کیلئے خود ہی تقریب کا انعقاد کیا اور منگنی کیلئے انگوٹھی بھی خریدی جو انہوں نے خود کو پہنائی اور تقریب میں اپنے دوستوں کو بھی دعوت دی۔

کریڈٹ کنٹرولر کے طور پر کام کرنے والی خاتون ولکنسن نے کہا کہ یہ میرے لئے توجہ کا مرکز بننے کا ایک خوبصورت دن تھا، یہ تقریب باقاعدہ شادی نہیں تھی لیکن میری شادی کا دن تھا۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے 10 ہزار پاؤنڈز کی رقم تقریب پر خرچ کی جو انہوں نے ہر ماہ بچا کر جمع کی تھی،خود سے شادی کے بارے میں سن کر میرے دوست حیران نہیں ہوئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریب میں 40 افراد نے شرکت کی تھی جس میں سارہ ولکنسن کے خاندان کے افراد اور دوست شامل تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...