Статуя Свободы в США - фото (Statue of Liberty in the United States - photos) - https://to-name.ru/historical-events/usa.htm
Home sticky post 3 امریکا کا فوجی عدالتوں کی جانب سے 25 شہریوں کو سزائیں سنانے پر تشویش کا اظہار

امریکا کا فوجی عدالتوں کی جانب سے 25 شہریوں کو سزائیں سنانے پر تشویش کا اظہار

Share
Share

واشنگٹن : امریکا نے 9 مئی کے مقدمات میں فوجی عدالتوں کی جانب سے 25 شہریوں کو سزائیں سنائے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان کی فوجی عدالتوں کی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو 9 مئی کے مظاہروں میں ملوث شہریوں کے خلاف فوجی ٹریبونلز کی جانب سے سزاوٴں کی سنائی جانے والی کارروائی پر تحفظات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں عدالتی آزادی، شفافیت اور مناسب عمل کی ضمانتوں کا فقدان ہے، پاکستانی حکام آئین میں درج منصفانہ ٹرائل کا احترام کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین نے بھی اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں کئے جانے والے فیصلے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں۔
یورپی یونین نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرے اور ان کے خلاف منصفانہ ٹرائل کی ضمانت دے۔اس کے علاوہ برطانوی حکومت نے بھی پاکستان میں فوجی عدالتوں سے 25 شہریوں کو سزاوٴں پر اپنا ردعمل جاری کیا ہے۔
برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے قانونی عمل میں دخل اندازی نہیں کرتا، برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہے۔

Share
Related Articles

پاکستانی نوجوان کو یورپ کا جھانسہ دیکر لیبیا میں لاپتہ کرنیوالے انسانی اسمگلرز کو 33 سال قید کی سزا

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں اسپیشل جج سینٹرل ون کی عدالت نے پاکستانی نوجوان...

والد نے عیسائی دوست سے شادی کی خواہش پر بیٹی کا سر مونڈ دیا

کراچی:کراچی میں پسند کی شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر اہلِ خانہ...

الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم

پشاور :پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے...

اے ٹی سی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

راولپنڈی:راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی...